پرویز خٹک

صدر کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے، پرویز خٹک

پشاور (پاک صحافت) سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہصدر کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے جاری بیان میںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ سربراہ پی ٹی آئی پی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کروائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے