خورشید شاہ

خورشید شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلا دیئے

سکھر (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آنے سے پہلے ہی پتا تھا کہ اسے کچھ بھی پتا نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارخانے بند ہوگئے، بجلی مہنگی ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت نے ہر سیکٹر کو تباہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، میرے خلاف انتقامی کیس بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو کس حال میں پہنچا دیا ہے، لوہا، سیمنٹ اتنا مہنگا کردیا کہ اب لوگ مکان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران خورشید نے مزید کہا کہ اس حکومت نے کافی بلنڈر کیے ہیں، ایک بلنڈر یہ کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، یہ اب کہتے ہیں مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، آج بھی ہم پارلیمنٹ کو تقدس دیں تو ملک کا ہر ادارہ طاقتور ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے