آئندہ حج گزشتہ سال سے سستا ہو گا، حج پالیسی 2024ء کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024ء کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2024ء پر 3 ماہ کام کیا، ہم چاہتے تھے کہ حجاج کی دعائیں لیں، وزیرِ اعظم نے اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کی، حج پالیسی میں سعودی حکومت نے بھی بھرپور تعاون کیا، کل یہ حج پالیسی کابینہ سے منظور ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ کل حج درخواستوں کی وصولی کے اشتہار شائع ہو جائیں گے، حج درخواستوں کی وصولی 27 نومبر سے شروع ہو گی، جو 12 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔ اُن کا کہنا ہے کہ کھبی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج اگلے سال کی نسبت سستا ہو، گزشتہ حج 11 لاکھ 75 ہزار کا تھا جبکہ اس سال 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہو گا، حج پیکیج میں قربانی کا جانور شامل نہیں ہے، ایئر ٹکٹ سستا ملا تو اس کا فائدہ بھی حجاج کو ہو گا، ٹکٹ میں رعایت حجاج کرام کو واپس کریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ 90 ہزار حجاج کو سوٹ کیس کیو آر کوڈ کے ساتھ فراہم کریں گے، کیو آر کوڈ پر حجاج کی ہر طرح کی معلومات فراہم کی جائیں گی، 2024ء کا حج ڈیجیٹلائز ہو گا، حاجیوں کو موبائل ایپلیکیشن دی جائے گی، جس کی وجہ سے وہ گم نہیں ہوں گے، نیٹ ختم ہونے کی صورت میں بھی ایپلیکیشن چلے گی، دورانِ حج ایک حاجی پاکستان لاتعداد کالز کر سکے گا، ہرحاجی کے پاس 7 جی بی کا انٹرنیٹ پیکیج ہو گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ایپ میں ایک آپشن شکایت کا بھی رکھا تھا، اگر کسی حاجی کو شکایت ہوئی تو حج ایپلیکیشن سے براہِ راست شکایت درج کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے