ترجمان دفتر خارجہ

انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے انتخابات پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں کسی بھی شکایت کی صورت میں داخلی قانونی حل موجود ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے انتخابی قوانین کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور ان کی ضمانت ملک کے قوانین اور آئین میں دی گئی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عدالتی نظام مقدمات کی منصفانہ سماعت اور مناسب عمل فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے