ارشد شریف

ارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی بھی رد و بدل سے بچنے کے لیے رپورٹ ڈاکٹر نے خود تحریر کی۔ رپورٹ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سینے کے دائیں جانب، کمر کے اوپری حصے پر بھی زخم کا نشان تھا جس کے گرد سیاہ نشان تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے 4 ناخن موجود نہیں تھے، دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان بھی موجود تھا، کھوپڑی کے بائیں جانب کی ہڈی نہیں تھی، گولی لگنے سے ارشد شریف کا دماغ اور پھیپھڑا متاثر ہوا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کو ٹائپ کرنے سے گریز کیا گیا تاکہ اس میں رد و بدل نہ ہوسکے، پوسٹ مارٹم کرنے والے بورڈ ممبران میں سے ایک ڈاکٹر نے رپورٹ کاربن پیپر رکھ کر تحریر کی اور تمام ممبران کے دستخط اور مہر لگا کر سیل پیک رمنا پولیس کے حوالے کی گئی۔ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم میں ایکسرے اور سی ٹی اسکین رپورٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے