خورشید شاہ

نوازشریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار اور ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار اور ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے کہا مجھے صرف آصف علی زرداری ہی بچا سکتا ہے، آصف علی زرداری نے ہی 2014 میں نواز شریف کی حکومت بچائی۔ نواز شریف نے کہا تھا میں اور میرا خاندان آصف زرداری کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اتنے بھی بیمار نہیں تھے، بس بیماری کے بہانے ملک سے بھاگنا تھا، نواز شریف سزا یافتہ ہو کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، نواز شریف ڈیل کر کے لاڈلا بن کر وطن واپس آتے ہیں تو قانون بے بسی کی تصویر بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے