سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کیجانب سے نیب رویے کی سرزنش

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کے شہریوں کے ساتھ رویے کی سرزنش کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ نیب لوگوں کی آزادی اور عزت کے ساتھ نہ کھیلے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا ہے کہ کسی کی آزادی سے کھیلنا آسان نہیں، نیب لوگوں کی آزادی کیساتھ نہ کھیلے۔ نیب گرفتاریوں کے معاملے میں نہ صرف دوسروں کے تشخص کا خیال رکھے بلکہ دوسرے کیساتھ اپنا تشخص بھی دیکھے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ نیب کی کاروائیاں بد نیتی پر مبنی ہے۔ نیب اپنے ادارے کا نام دیکھے۔ اس کے تفتیشی افسر کو عدالتوں میں بولنے کا طریقہ تک نہیں آتا۔ یاد رہے کہ اکثر سیاستدانوں کی جانب سے نیب کارروائیوں کو سیاسی انتقامی کارروائیاں قرار دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے