مرتضی سولنگی

انتخابات کے انعقاد کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگراں وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمے داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت اور سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے، الیکشن میں حصہ لینے کا ہر پارٹی کو پورا حق حاصل ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام نہایت ضروری ہے، پاکستان کے اکنامک ایجنڈے کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے