انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم کی مقامی پولیس افسران کے تبادلوں کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجاب کابینہ کو مقامی پولیس افسران کی پورے ملک میں تقرریوں اور تبادلوں کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پنجاب کی نگراں کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، پنجاب کی نگراں کابینہ کے ارکان اور پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی نگراں حکومت کےاب تک صحت، مواصلات، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کیے گئے اقدامات اور بین الصوبائی سرحدوں پر نفاذ قانون کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت اب تک وراثت میں ملا 629 ارب روپے کا قرضہ اتار چکی ہے اور زرعی شعبے میں 76 ارب روپے کے اضافی فنڈ مختص کیے جا چکے ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم کو دیہات میں ترقیاتی اقدامات اور مذہبی سیاحت بڑھانے کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اُنہیں پنجاب میں نرسوں کی تعداد دگنی کرنے اور بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تین دن میں این او سی کے اجرا کی پالیسی پر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں انوار الحق کاکڑ کو بتایا گیا کہ لاہور میں اسموگ کی بڑی وجہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو نذرِ آتش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے