واٹس نے ایپ نے تھری ڈی اوتار بنانے کا فیچر پیش کر دیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس نے  صارفین کی سہولت کے لیئے ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس سے اب تھری ڈی اوتار بنانا ممکن ہو گیا ہے۔ اس نئے فیچر کے بعد اب دنیا کے مقبول ترین میسنجر کے صارفین اپنے تھری ڈی اواتار بناسکیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق مستقبل میں اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچر پہلے ہی میٹا کی دیگر ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر میں دستیاب تھا اور اب اسے واٹس ایپ میں متعارف کرایا جارہا ہے۔ اسی طرح صارفین کے اواتار کے مطابق 36 کاسٹیوم اسٹیکرز بھی دستیاب ہوں گے جن کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ اپنے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو سے سیٹنگز میں جائیں تو وہاں Avatars کا سیکشن آپ کو نظر آئے گا۔ اس سیکشن پر کلک کرے آپ اپنی پسند کے تھری ڈی اواتار کو تیار کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے