غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے رکھنے کیلئے 3 ہولڈنگ سینٹرز قائم

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے رکھنے کے لیے 3 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کل سے آپریشن شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں زیرِ حراست غیر قانونی افغان باشندوں کو ٹرین کے ذریعے چمن بارڈر کے راستے ان کے وطن واپس بھیجے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کی دفعہ 13 فارن ایکٹ کی سیکشن 3 کے تحت حکومتِ پاکستان نے خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں، اِن احکامات کے تحت کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی۔ رضاکارانہ طور پر واپس جانے کی مدت ختم ہونے کے بعد کارروائیاں یکم نومبر سے شروع کی جا رہی ہیں جس کے تحت مقامی پولیس، رینجرز، ایف آئی اے اسپیشل برانچ کے ہمراہ نادرہ کی ٹیموں کے ہمراہ کراچی کے نشان زدہ علاقوں کے محاصرے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گھر گھر تلاشی کے دوران بغیر دستاویزات کے مقیم غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس سلسلے میں سندھ میں 3 ہولڈنگ سینٹر قائم کیے گئے ہیں جن میں ایک سینٹر حاجی کیمپ سلطان آباد، دوسرا اسکاؤٹ ہاسٹل جبکہ تیسرا جیکب آباد یوتھ سینٹر میں قائم کیا گیا ہے۔ ان ہولڈنگ سینٹرز میں ایف آئی اے اور نادرا کے کاؤنٹر بھی بنا دیے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے