اختر مینگل

انتخابات میں ایک دن کی تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوگا۔ اختر مینگل

کوئٹہ (پاک صحافت) اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں ایک دن کی تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات 90 دن کے اندر ہونے چاہئیں، اب تک یہ معلوم نہیں کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں، اگر الیکشن ہوئے تو کب ہوں گے لیکن ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 کا نفاذ ہوگا۔

اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی، معاشی بحران اور دیگر معاملات میں لاپتہ افراد کا معاملہ بڑا ایشو ہے۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر آج تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا اگر لاپتہ افراد بازیاب ہو جائیں تو یہی بی این پی کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان کا تعلق بی این پی سے ہے لیکن ہم نے کبھی استعفی دینے کا نہیں کہا، صوبے کی سیاست میں تعلیم یافتہ سوچ کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے وقت سے بی این پی مینگل واضح مؤقف رکھتی ہے جس کی وجہ سے ہم ہمیشہ نقصان بھی اٹھاتے رہے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے