مریم نواز

آج مکافات عمل کے شاہکار چاروں طرف نظر آتے ہیں، مریم نواز

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج مکافات عمل کے شاہکار چاروں طرف نظر آتے ہیں۔ ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ دن گن گن کر نارووال آنے کا انتظار کر رہی تھی۔ احسن اقبال، آج آپ کی بہن آپ کی وفاؤں کو سلام پیش کرنے آئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اتنا بڑا جلسہ ہے کہ اسٹیدیم سے باہر چلا گیا، نواز شریف کے خلاف کیا کیا سازش نہیں ہوئی کیا کیا ظلم نہیں ہوا، نواز شریف کے مخالفین تھے اور نواز شریف ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، آج ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے اس کا نام ہے نواز شریف، ایک ایک کر کے سب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں یہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔ ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کون سا ایسا الزام ہے جو نواز شریف اور ان کے خاندان پر نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کل اور آج سزا ہوئی، بشریٰ بی بی کو آج سزا ہوئی، میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری پر خوش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے