سکندر سلطان راجہ

انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، تمام انتظامات مکمل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، تمام انتظامات مکمل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کے علاؤہ آئی جیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واضح کیا کہ انتخابات کا پر امن انعقاد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، سیکیورٹی حکام نے بریفنگ میں بتایا انتخابات کے انعقاد کے لیے ان کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں، پر امن انتخابات کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام جاری ہے، اگر انتخابی نشان میں تبدیلیاں کی گئیں تو ان حلقوں میں الیکشن کروانا مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے