عطا تارڑ

توشہ خانے کی چوری کا جواب دینے کے بجائے دوسروں پر الزام لگائے جارہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ توشہ خانے کی چوری کا جواب دینے کے بجائے دوسروں پر الزام لگائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل میرے عدالت میں جانے پر ہنگامہ کھڑا کیا گیا۔ میں ایک وکیل ہوں اور 20 سال سے عدالتوں میں جا رہا ہوں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ میں توشہ خانہ کیس کی 70 سے زائد پیشیوں میں جا چکا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے کل عدالت پرحملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی عدالتوں پر حملہ آور ہونے کی بات نہیں کی۔ یہ لوگ توشہ خانے کی چوری کا جواب دینے کے بجائے دوسروں پر الزام لگائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے