ملک احمد خان

نگران وزیراعلی پنجاب کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی حل نہ کرسکی اب فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سیاسی سطح پر معاملات طے نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے معاملہ اب الیکشن کمیشن میں جائے گا لیکن نگران وزیراعلی کی تعیناتی کے معاملے سے عدالتوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلی کے لیے نہایت مناسب نام دیئے گئے تھے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اس عہدے کے لیے احد چیمہ سے زیادہ کوئی اہل نہیں ہوسکتا، وہ بہترین انداز میں الیکشن کروا سکتے ہیں، محسن نقوی بھی قابل شخص ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہی ایماندار اور سچے ہیں، جب ہاوس چھوٹا تھا تو لوگ بڑے تھے، اب ہاوس بڑا ہوگیا ہے اور لوگ چھوٹے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے