حمزہ شہباز

پنجاب کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سستا آٹا فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے اور اس کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گندم کی خریداری کے ہدف اور آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آٹے کی قیمتیں مزید کم کرنے کیلئے جائزہ لیا جائے۔ کم نرخوں پر آٹے کی فراہمی صوبے کے عوام کا حق ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام پریشان ہیں، ہم نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کچھ ہمارے بس میں ہوا ہم کریں گے، آٹے کی قیمت مزید کم کرنے کیلئے جائزہ لیا جائے اور اس نیک کام میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے، ریلیف ملنے سے عام آدمی کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا میسر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے