خواجہ آصف

ڈھائی ٹریلین کے گردشی قرضے ہمیں لے بیٹھیں گے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین چار سال سے مہنگی بجلی بنی، ڈھائی ٹریلین کے گردشی قرضے ہمیں لے بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں لائن مین سے ڈسکوز کے چیف تک کرپشن ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں تھانے کے کنکشن پر پوری کالونی کو کنکشن دیا جارہا ہے۔  خیال رہے کہ اس موقع پر کمیٹی نے خواجہ آصف کو ڈسکوز کی سطح پر بجلی چوری، لائن لاسز اور ریکوریز پر اگلے اجلاس میں بریفنگ کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے