محمد زبیر

امید ہے نواز شریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع کی اپیل منظور کی جائے گی، محمد زبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے نواز شریف  برطانیہ میں قیام سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع کی اپیل منظور کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہناتھا کہ کوئی چانس نہیں کہ نواز شریف پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نواز شریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع کی اپیل منظور کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ نواز شریف قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے برطانیہ میں ہی قیام کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومتی کرائے کے ترجمان روئیں یا پیٹیں ، نواز شریف علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے