شاہد خاقان

حکومت کیسے آئی اور 2018میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ انتخابات اور پی ٹی آئی حکومت کو سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کیسے آئی اور 2018میں کیا ہوا سب جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں کہا کہ حکومت سے ان کے اپنے اتحادی خوش نہیں ہیں، جب نمبرز پورے ہوجائیں گے تو عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوجائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سے حکومتی لوگ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عدم اعتماد پر اپوزیشن کی تمام جماعتیں متفق ہیں، ہمارے پاس 162ممبر ز ہیں، 10ممبران اور چاہئیں۔ دم اعتماد وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہی ہوگا، عدم اعتماد کے بعد الیکشن میں جانا چاہیے، سب جماعتوں نے  مل کر ایوان میں 172لوگوں کو لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے