کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے حملے برقرار، 24 گھنٹوں میں 67 اموات

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا کے چوتھی لہر کے حملے برقرار ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 67 مریض  دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23ہزار702ہوگئی ہے۔ دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8 اعشاریہ 18فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکے57ہزار981ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے  کورونا کے 4ہزار745 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 702 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 58 ہزار 405 تک جاپہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ  اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2095 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 711 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 79992 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے