یوٹیوب

یوٹیوب پر نئے چینل بنانے والے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  یوٹیوب نے نئے چینل بنانے والے صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا نام ’آن دی رائز ‘ ہے۔  یہ فیچر نئے چینل کو مقبول بنانے میں کافی مددگار رہے گا۔ نئے فیچر آن دی رائز کے تحت کریئٹرز کو متعدد عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا لیکن یہ عوامل ویوز، واچ ٹائم اور بڑھنے والے سبسکرائبرز کی حد سے بالاتر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو مقبول بنانے کے لیے ایک پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے، اس پروگرام کے بعد چھوٹے یوٹیوبرز کو پلیٹ فارم پر مقبول ہونے کے لیے جدوجہد نہیں کرنی پڑے گی کیوں کہ یوٹیوب اب یہ ذمہ داری خود اٹھائے گا۔ یوٹیوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والا کوئی بھی کریئٹر پلیٹ فارم پر نمایاں ہونے کا اہل ہوگا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ آج سے ہم ان تخلیق کاروں کو اجاگر کریں گے جو پاکستان میں ہمارے ٹرینڈنگ ٹیب کے ایک نئے سیکشن میں’ آن دی رائز‘ ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق ہر ہفتے ایک مختلف کریئٹر کو اجاگر کیا جائے گا اور ’کریئٹر آن دی رائز ‘بیج کے ساتھ پورا دن کریئٹر کو ٹرینڈنگ پر نمایاں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے