ملیحہ لودھی

امریکا کو پاکستان کا مضبوط پیغام جا چکا، پاکستان کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ملیحہ لودھی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کا مضبوط پیغام جا چکا اور پاکستان کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت اور امریکا کے تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، امریکا کی اولین ترجیح کسی طرح چین کو قابو کرنا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے بیان کے خلاف پاکستان کا ردِعمل درست تھا، پاکستان کے خلاف امریکا کا بیان بھارت کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔ سابق سفیر نے کہا کہ چین اور امریکا میں اس وقت تناؤ ایک حقیقت ہے اور چین کو قابو کرنے کی پالیسی میں امریکا بھارت کا کردار دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف امریکا کی پالیسی میں پاکستان کا کردار نہیں بنتا، پاکستان کسی چین مخالف اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتا۔

واضح رہے کہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس تناؤ کی وجہ سے ایسی پالیسی بنانا ہو گی جو آزاد ہو اور دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بھی رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے ممالک ہیں جو کسی بلاک میں شامل ہوئے بغیر اپنی پالیسی چلا رہے ہیں، یورپ امریکا کے ساتھ ہے لیکن یورپ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر چین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے