پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور  خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر  اور  اطراف میں بوہری جماعت کے افراد نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی اور پھر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی قربانی کی۔ نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے اور طاہری مسجد کی طرف آنے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا۔ نماز کے بعد بوہری برادری نے سنتِ ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ آج عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نمازِ عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، طوافِ زیارت کریں گے۔ جبکہ صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے