یوسف رضا گیلانی کا ایشیاء کے سب سے بڑے اماراتی ویزا سینٹر کا دورہ

کراچی (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم پاکستان و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے یو اے ای ویزا سینٹر کا خصوصی دورہ کیا اور اماراتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانیوں کو جاب ویزوں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے پر پوری قوم کی جانب سے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کراچی میں ایشیاء کے سب سے بڑے ویزا سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی کاوشیں قومی سطح پر سراہی جانے لگیں۔ ویزا سینٹر کے دورے کے دوران  یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ہوں کہ عزت مآب بانیٔ یو اے ای کی پاکستانیوں سے محبت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ قونصل جنرل کراچی ایک بہترین سفارت کار ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے حقیقی محبت بھی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی حکومت اور عوام ہر وقت پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے