پی ٹی آئی نے کے پی میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر ضروری بھرتی کیا، نگران صوبائی وزیر

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا (کے پی) کے نگران  وزیر  صعنت و تجارت  عدنان  جلیل کا کہنا ہے کہ  پاکستان  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اپنے 9 سالہ دور  حکومت میں صوبے میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر  ضروری  بھرتی کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق  نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت عدنان جلیل نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی  اپنے دور حکومت  کے دوران صوبے میں ڈھائی لاکھ افراد کو غیر ضروری بھرتی کیا ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر صعنت و تجارت عدنان جلیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں صوبہ میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر ضروری بھرتی کیا جس سے صوبہ معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے۔  عدنان جلیل نےکہا کہ افغان بارڈر پر ڈالر اسمگلنگ سے بھی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے