مولانا فضل الرحمن

امت مسلمہ کو فلسطین کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن

ملتان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا فرض ہے فلسطین کی مدد کریں، اسلامی دنیا کو ایک قوت بن کر کشیدگی کو حل کرنا ہوگا، فلسطین نے ہمت کے ساتھ اپنی سرزمین کا دفاع کیا، او آئی سی کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے، ہمیں اپنے اسلامی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اندر کچھ اور سیاست کے لیے باہر کچھ اور بات کرتی ہے۔ ووٹ کو جن سے خطرہ تھا وہ خطرہ اب ختم ہوچکا ہے، نواز شریف ووٹ کو عزت دو سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ پی پی نے کابینہ میں بیٹھ کر نئی مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا، نئی مردم شماری ہوگی تو نئی حلقہ بندیاں بھی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو جبر اور تشدد کے ذریعے نہیں نکالنا چاہیے، افغانستان سے جو دہشتگرد آرہے ہیں ان کو روکیں۔ افغانوں کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا وہ مناسب نہیں، افغان ہمارے مہمان ہیں روایات کے مطابق رویہ رکھنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے