دنانیر مبین

دنا نیر مبین کی شوبز کی دنیا میں انٹری ، ڈرامے کا ٹریلر جاری

پشاور (پاک صحافت) پاوری گرل سے مشہور دنانیر مبین نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، جس کے پہلے ڈرامہ کا ٹیز بھی جاری کر دیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ ہدایت کار ندیم بیگ کے جلد ریلیز ہونے والے ڈرامے ’صنف آہن‘ کے تمام مرکزی کرداروں کے ٹیزر جاری کیے جانے کے بعد اب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ڈرامے کا ٹریلر بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریلر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوشل میڈیا اسٹار ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے جو کہ ’صنف آہن‘ سے اداکاری کی دنیا میں انٹری کرنے جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ مختصر دورانیے کے ٹریلر میں ’صنف آہن‘ کی تمام مرکزی اداکاراؤں یعنی سجل علی، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف اور کبریٰ خان سمیت سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کرداروں کی فوج میں شمولیت کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین رواں برس 6 فروری کو راتوں رات اس وقت سوشل میڈیا اسٹار بنی تھیں جب کہ ان کی مختصر ویڈیو ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے‘ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے ’صنف آہن‘ کے ٹریلر میں دنانیر مبین کو فوجی یونیفارم میں تربیت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ٹریلر میں تصدیق کی گئی کہ دنانیر مبین ڈرامے میں ’سیدہ سدرہ‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے