وفاقی وزیر تعلیم

سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے جیتے گی، شفقت محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) واضح اکثریت سے جیتے گی،  شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہم  اسلام آباد سے سینیٹ کی نشستیں جیتیں گے،  شفقت محمود کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی واضح  جیت ہوگی۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ پیش گوئی  ایک تقریب سے خطاب کے دوران کی ۔

تفصیلات کے مطابقایک تقریب میں خطاب کے دوان سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ جب سیاسی حوالے سے ٹویٹ کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ صرف تعلیم کی بات کریں، نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ ن  جیتی تو سب اچھا تھا، ڈسکہ انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح پر واویلا کیا جارہا ہے، اگر مسلم لیگ ن کی پسند کے مطابق فیصلہ ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  طلبا نے آن لائن امتحانات لینےکےنعرے لگائے جن کو سُن کر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے یہ ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم  شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کرونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن کے بعد اب ہم معمول کے شیڈول پر آجائیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تومزید چھٹیاں دے دیتا، ان کا کہنا ہے کہ تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرتیں، تعلیم سے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے