انوار الحق کاکڑ

اسمگلنگ پاکستان کے وجود کیلیے خطرہ ہے۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ پاکستان کے وجود کیلیے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایران سے اسمگل کرنے والی گاڑیوں کے داخلے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی گاڑی رشوت دی جارہی تھی، ڈپٹی کمشنر اسمگلنگ میں کردار ادا کرنے والوں کو بھی شیئرز دے رہے تھے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا ہے کہ تیل اسمگلنگ کرنے والی گاڑیوں کی سرحد پار سے غیرقانونی نقل و حرکت تقریبا بند ہوچکی ہے، اگرچہ ابھی تک مکمل طور پر یہ اسمگلنگ نہیں رکی، عسکری اور سول قیادت نے اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا فیصلہ تھا کہ ایرانی تیل کی پاکستان اسمگلنگ کو روکا جائے جس پر پاک فوج نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا، اگست سے پہلے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو بہت سے لوگ قانونی سمجھتے تھے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جس میں بڑی تعداد میں بے روزگار لوگوں کو ملوث کیا گیا تھا اور اسمگلنگ کو درست قرار دے کر تیل فروخت کیا جارہا تھا، جس کی وجہ سے سرکاری ملازمتوں کو جان بوجھ کر خالی رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے