خواجہ سعد رفیق

جوہری پروگرام پر جوبائیڈن کا بیان غلط، غیرمنطقی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر جوبائیڈن کا بیان غلط، غیر منطقی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار جوہری طاقت کی طرح رویہ رکھا، ہمارے پاس محفوظ ترین ایٹمی کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے۔ ایسے بیانات سے دوطرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا ہے کہ جنگجو ریاستیں امن و استحکام کے لیے اصل خطرہ ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا، دو طرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی۔ پاکستانی قوم امریکی صدر جوبائیڈن سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مصدق ملک

جب دہشتگردوں کو واپس لاکر آباد کرنا شروع کردیں تو ریاست کیساتھ جو ہونا ہے وہ ہورہا۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جب دہشتگردوں کو واپس لاکر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے