شرجیل میمن

سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا اس شہر سے ایم این اے رہے ہیں، کل سینیٹ کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں بھرپور کامیاب ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک عملی طور پر نہیں کیا، پی ٹی آئی کے صرف 9 ممبرز ہیں کیسے سیٹیں جیتیں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 2 بار منتخب حکومت کو غیرآئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا، عدلیہ کی بحالی کے لیے پیپلز پارٹی نے خون دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 6 ماہ جیل گئے ہوئے نہیں ان کو عدلیہ کی آزادی کا خیال آگیا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، اس وقت عدلیہ کی آزادی یاد کیوں نہ آئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے