انیق احمد

اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اسلامی جمیعت طلبہ کے تحت قرآن اور آج کا نوجوان کے عنوان پر منعقدہ کیپٹل یوتھ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہماری مشترک ذمہ داری ہے، دین کے پیغام کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری کو نوجوان اپنی ذمہ داری سمجھیں۔

انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں، آج کا نوجوان ہم سے زیادہ با صلاحیت ہے، ہمارے نوجوان دنیا کے ہر علم کو مسلمان کریں۔ سرکار دو عالم ۖ کی آمد عہد قدیم کا خاتمہ اور عہد جدید کا آغاز ہے، ہم قرآن کے بغیر زندگی گذارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی آیات کو پڑھا جائے، سمجھا جائے اور عمل کیا جائے۔ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہماری مشترک ذمہ داری ہے، پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے