انوارالحق کاکڑ

لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ قرضوں سے پاک ہونا چاہیے۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ قرضوں سے پاک ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امیر اور ترقی یافتہ ممالک کو ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، خلیجی و مغربی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، شراکت داری حقیقی معنوں میں ہونی چاہیے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ موحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا ذمہ دار کون ہے؟ ممالک اور معیشتوں پر فیصلہ تھوپنے کی بجائے ایماندار مباحثہ اہم ہے، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلق یواین فریم ورک پر زیادہ وقت لگ سکتا ہے، کوئلہ پر چلنے والے منصوبے قابل تجدید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں میں بدلنے کی حکمت عملی بنائی ہے، ماحولیات تبدیلی سے متعلق ایسے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے