نوازشریف

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری

لاہور (پاک صحافت) سلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا مختصر تحریری فیصلہ ایک صفحے پر مشتمل ہے جسے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگ زیب نے جاری کیا ہے۔ عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیل منظور کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔

واضح رہے کہ مختصر عدالتی فیصلے میں احتساب عدالت کے نواز شریف کو سزا سے متعلق 24 دسمبر 2018ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو تمام الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے