عمران خان کی بہن

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور  مقدمہ درج

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور  مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق عظمیٰ خان کے نام زمین ٹرانسفر کی دستاویز غائب ہے، اینٹی کرپشن انکوائری میں ڈاکٹر عظمیٰ اور  دیگر ملزمان جعلسازی میں ملوث پائےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ نے جعلسازی سے کروڑوں روپےکی زمین غیر قانونی طور پر اپنے نام  ٹرانسفر کروائی، دو شریک ملزمان نائب تحصیلدار افضل سلیانہ اور  پٹواری اسلم خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہےکہ ملزمان نے ضلع جھنگ میں 310 کنال اراضی دھوکے سے ڈاکٹر عظمی کے نام منتقل کی، ملزمان نے  ریکارڈ میں ردو بدل کرکے رقبہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کے نام منتقل کیا، ملزمان نے بعد ازاں رقبےکا اصل ریکارڈ ہی غائب کر دیا۔

واضح رہے کہ ترجمان کے مطابق عظمیٰ خان کے نام زمین ٹرانسفر کی دستاویز بھی غائب ہے، اینٹی کرپشن انکوائری میں ڈاکٹر عظمیٰ اور  دیگر ملزمان جعلسازی میں ملوث پائےگئے ہیں۔اینٹی کرپشن فیصل آباد نے ڈاکٹر عظمیٰ اور دیگر 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے