واٹس ایپ

واٹس ایپ میں چیٹ کے حوالے سے نئے فیچرز کے اضافے کا امکان

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے ممکنہ طور پر چیٹس کے لیے ایسے نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے جن کا انتظار صارفین کافی عرصے سے کررہے ہیں۔ واٹس ایپ میں کافی عرصے سے چیٹس کو پن کرنے کا فیچر موجود ہے تاکہ اہم بات چیت تک فوری رسائی ممکن ہوسکے۔ مگر ابھی اس فیچر سے محض 3 چیٹس کو پن کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متعدد صارفین کی درخواستوں کے بعد واٹس ایپ نے اس حد کو 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارفین کو اپنی فیڈ کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مگر رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ہے یعنی ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ مستقبل قریب میں واٹس ایپ میں یہ فیچر متعارف کرایا جاتا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں ایک اور کانسیپٹ فیچر کے بارے میں بھی بتایا گیا جس کی مدد سے صارفین کسی چیٹ کے اندر مخصوص پیغامات کو پن کرسکیں گے۔ یعنی پن کیے گئے میسج چیٹ ونڈو میں سب سے اوپر نظر آئیں گے۔ یہ فیچر ان حالات میں کارآمد ثابت ہوگا جب کسی گروپ چیٹ میں بہت زیادہ میسجز بھیجے جاتے ہوں تو اہم پیغامات کو اس کی مدد سے دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے