شہباز شریف

غیر ملکی بینکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسملبی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی بینکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے بچنے کے لئے عالمی کمرشل بینکوں پر انحصار ہمارے خدشات کی تصدیق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ منی بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔ ان کاکہنا ہے کہ منی بجٹ کی منظوری پارلیمنٹ میں ہر رکن کا امتحان ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جرات مندانہ اسٹینڈ لیں گے ، اتحادی بھی ہمت سے کام لیں ، کلمہ حق کہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ حکومتی اتحادی عوام اور پاکستان پر ظلم میں شامل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پاؤں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے ، 2018 سے اب تک موجودہ حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے جو خوفناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے