سیلاب متاثرین

اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں سیلاب متاثرین کی تصویری نمائش کا انعقاد

نیویارک (پاک صحافت) اقوام متحدہ سیکرٹریٹ نیویارک میں پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی ایک لابی میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے لیے رواں ہفتے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ سیکرٹریٹ میں پاکستان مشن کی جانب سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، نمائش کا مقصد پاکستان کو متاثر کرنے والی اس قدرتی آفات کو موسمیاتی تبدیلیوں کے واضح اظہار کے طور پر پیش کرنا ہے، کلائمیٹ چینج اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے یہ تصویری نمائش 19 تا 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے