مریم اورنگزیب

پاکستان کیلئے مجموعی طور پر 8 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے مجموعی طور پر 8 ارب 57 کروڑ ڈالر امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 ارب 20 کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے، ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ یورپی یونین نے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا، جرمنی نے 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے 10 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا، جاپان نے پاکستان کیلئے 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا جبکہ یو ایس ایڈ نے 10 کروڑ ڈالر اور فرانس نے 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے