سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خطرناک دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کئے گئے ایک آپریشن میں دو خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا، مارے جانے والوں میں جنگجو خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد آئی ای ڈیز کی تیاری اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے، جبکہ ہلاک دہشت گرد خبیب میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے