حافظ حمداللہ

عمران خان ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے، جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستمبر میں مارچ کی کال ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہے، مارچ لانگ ہو یا شارٹ یا کوئیک، یہ ٹھس مارچ ثابت ہوگا۔ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جو طے بشدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے مطابق تم سرٹیفائیڈ بد دیانت آئین شکن جھوٹے اور انٹرنیشنل منی لانڈرر ثابت ہوچکے ہو۔ انہوں نے کہا کہ تم پارٹی سمیت امپورٹڈ بیرونی فنڈڈ اور ایڈڈ ثابت ہوچکے ہو، تم صادق اور امین نہیں رہے اور اگر تم واقعی ملک میں الیکشن چاہتے ہو تو پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی توڑدیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے