شیری رحمان

افسوس ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما کارکنان کو سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی  شیری رحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما کارکنان کو سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں۔ عمران خان ہمت کریں اور جیل بھرو تحریک کی قیادت کریں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے لیے خود یا پارٹی رہنماؤں کو نہیں بلکہ ورکرز کو آگے کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ200 کارکنان لاہور اور 200 پشاور میں گرفتاری دیں گے۔ یہ صرف کارکنان کو ہی سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا کہ سیاسی قائد ہر تحریک میں اپنے کارکنان کی قیادت کرتے ہیں، پی ٹی آئی قائد اور دیگر خود ضمانتیں لے رہے ہیں اور کارکنان کو جیل جانے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے جیل جانے کی پہل کریں، کیا روز عدالت سے طبی بنیادوں پر حفاظتی ضمانت لینے والوں کے کہنے پر لوگ جیل جائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے