بلاول بھٹو

ہم آن سائٹ دورے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے کامیاب اور جلد اختتام کے منتظر ہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آن سائٹ دورے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے کامیاب اور جلد اختتام کے منتظر ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی پلینری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی کامیاب تکمیل پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ ان  کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے