حنیف عباسی

الیکشن ضرور ہوں گے مگر اپنے وقت پر، کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں کرسکتے، حنیف عباسی

اسلام آباد  (پاک صحافت) سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے مگر اپنے وقت پر ، کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں کرسکتے،  پاکستان اپنی ترقی کی منزلیں طے کرے گا اور ایک مضبوط معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔

تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی نے معروف کاروباری شخصیت راجہ محمد علی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیز کو اس  انتہائی مشکل وقت سے  نکالے گی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر راجہ محمد علی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا  کہ مسلم لیگ فرانس کا ہر کارکن پارٹی قائد میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، امید ہے جلد پاکستان مشکل حالات سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے