آزاد کشمیر

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارہویں عام انتخابات کا شیڈول جاری

مظفرآباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارہویں عام انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور ممبران الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیس جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جاسکیں گے، 22 جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اسی روز امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی، 28 اور 29 جون تک اعتراضات داخل کرائے جاسکیں گے، جبکہ 30 جون تک اپیلیں کی جاسکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دو جولائی تک کاغذات کی واپسی ہوگی، تین جولائی کو امیداروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔ جبکہ آزاد کشمیر کے 33، مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے، گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے