سعید غنی

اسٹیٹ بینک مرزا فیملی کے قرضے معاف کرانے کی کوشش کررہا ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک مرزا فیملی کے قرضے معاف کرانے کی کوشش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فہمیدہ مرزا نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کئے، جب کوئی امیدوار کوئی چیز چھپاتا ہے تو اس بنیاد پر بھی پیپرز مسترد ہوجاتے ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اس پر سپریم کورٹ کا 2018 میں بھی ایک فیصلہ آیا تھا۔ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا دونوں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں، فہمیدہ مرزا کے کاغذات میں کہیں بھی لائبلٹی کا ذکر نہیں۔ آئین کہتا ہے اگر کسی نے ڈیفالٹ کیا یا قرضہ معاف کرایا ہے تو الیکشن نہیں لڑسکتا۔

انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا نے کاغذات میں حقائق چھپائے ہیں، انہوں نے کاغذات میں کہیں بھی اپنے قرضوں کا ذکر نہیں کیا۔ اسٹیٹ بینک کا کردار اس معاملے میں قابل مذمت ہے، اسٹیٹ بینک کوشش کررہا ہے کہ بینک اور مرزا فیملی کےدرمیان سیٹلمنٹ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے