مراد علی شاہ

مہنگائی کے طوفان کا بدلہ آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے لیں گے۔ وزیراعلی سندھ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کا بدلہ عوام پی ٹی آئی اور عمران خان سے اگلے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ آف شور اکاؤنٹ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تحقیقات کا پیمانہ جو دوسروں کے لیے رکھتے ہیں اپنے لیے بھی وہی رکھیں، جن وزرا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان کو کابینہ سے الگ کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو مہنگائی سے تکلیف دی ہے، یہ بات درست نہیں کہ دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے یہاں بھی ہو، ریاستی پالیسیوں سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، مہنگائی کے طوفان کا بدلہ آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے