صدر مملکت نے کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے متعلق آرڈیننس جاری

صدر مملکت کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے متعلق آرڈیننس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ انتخابات کو زیر سماعت صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلیٹ سے کرانے کا آرڈیننس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 81،122 اور 185 میں ترمیم شامل کی گئی۔آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن ووٹنگ ہوگی۔الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 کا اطلاق ملک بھر پر ہوگا، اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گا۔

مزید پڑھیں: بلاول کا دعویٰ، حکومت کو اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے استفسار کیا ہے کہ جب ایک معاملہ عدالت میں ہے تو اس پر آرڈیننس لانے کی کیا وجہ ہے؟اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت کو سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے دہی کا تقدس پامال کرنے نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتیں شفافیت کے حق میں ہیں، حکومت آئینی ترمیم پر سنجیدہ کوشش کرتی تو اپوزیشن بھی ترمیم میں حصہ لیتی۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم استعفوں کے معاملے سے بالکل پیچھے نہیں ہٹی ہے مگر کسی وزیر اعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ تحریک عدم اعتماد ہی ہے۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق حکومتی آرڈیننس کے ذریعے پی ٹی آئی اپنے ارکان پارلیمنٹ پر عدم اعتماد کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سینیٹ میں اپنے نمبر سے مطمئن نہیں، پی ڈی ایم کے فیصلے کی وجہ سے حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے