آٹا

حکومت کیجانب سے رمضان میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور سیکرٹری فوڈ و دیگر اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبباز شریف نے کہا کہ رمضان میں روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کیلئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے